کانگریس نے گوا اسمبلی انتخابات کے لئے آج اپنے 27 امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے جن میں تین سابق وزیر اعلی شامل ہیں ۔
کانگریس جنرل سکریٹری مدھوسودن مستری نے
بتایا کہ پارٹی کی مرکزی الیکشن کمیٹی نے ان امیدواروں کے نام کو منظوری دے دی ہے۔
ریاست میں کل 40 اسمبلی سیٹیں ہیں اور کانگریس نے اپنی یہ پہلی فہرست جاری کی ہے۔